رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی

رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی
کیپشن: رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں اور نکاح کی تصویر وائرل ہونے کے بعد رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بغیر اجازت تصاویر لیک اور شیئر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی قرار دیا۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں اور اب بھی یہی چاہتی ہیں۔ انہوں نے مداحوں اور سوشل میڈیا پیجز سے اپیل کی کہ وائرل تصاویر ڈیلیٹ کی جائیں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے، نہ کہ عوامی ہیڈ لائنز، اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات خود شیئر کی جائیں گی۔

Watch Live Public News