ناکہ بندی کے قریب آنے والے ایرانی بحری جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا، صدر ٹرمپ

ناکہ بندی کے قریب آنے والے ایرانی بحری جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا، صدر ٹرمپ
کیپشن: ناکہ بندی کے قریب آنے والے ایرانی بحری جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ  آبنائے ہرمز  کی ناکہ بندی کے قریب آنے والے کسی بھی ایرانی بحری جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کے متعدد جنگی جہاز تباہ ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق سمندر میں کارروائی کے لیے وہی حکمت عملی اپنائی جائے گی جو منشیات اسمگلنگ کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمندری راستوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی جا چکی ہے۔

اس سے قبل عرب میڈیا نے کہا تھا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کے خلاف محدود بحری ناکہ بندی کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے عارضی پابندیاں نافذ کر رہی ہے، جس کا اطلاق خلیج عرب اور خلیج عمان کے راستوں پر بھی ہوگا۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مخصوص بحری سرگرمیوں تک محدود ہے اور اس کا مقصد ایرانی سمندری راستوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

Watch Live Public News