(ویب ڈیسک ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے بیان میں کہا کہ فلسطینی شہریوں اور بچوں پر ایسے پُرتشدد اور خوفناک حملے ناقابل قبول ہیں۔ ایسے ظالمانہ قتل عام پر ہم بےحسی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ فوری اور پائیدار جنگ بندی کے ساتھ اس ڈراؤنے خواب کو اب ختم ہوجانا چاہیے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فوج نے ایک اور ہلاکت خیز حملہ کیا ہے۔