ویب ڈیسک: اوورسیز پاکستانی، دیارِ غیر میں رہ کر بھی ملکی ترقی و استحکام میں پیش پیش ہیں۔قومی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو قابل ِ فخر کردار پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
معرکۂ حق یوم ِآزادی پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیغام دیا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتاہے۔یہ سچ ہے کہ ہم دیارِ غیر میں ہیں اور وطن عزیز سے ہزاروں کلو میٹر دور ہیں۔مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان رہتا ہے ۔ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے ۔ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے ۔جب بھی لوگ نام پوچھنے آتے ہیں تو سینہ چوڑا کرتے ہیں اور پاکستان بتاتے ہیں ۔
اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ہماری آن ، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے۔ہمارے دلوں کی ایک ہی آواز ، پاکستان زندہ باد ۔
بیرونِ ملک پاکستانی، ہر آزمائش میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اوورسیز پاکستانی،قومی خدمت، قربانی اور خلوص کی زندہ مثال ہیں۔