ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نویں، دسویں جماعت کے طلبا کیلئے سکول 18 اگست سے کھلیں گے۔ اولیولز، اے لیولز کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا۔
پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹر کی کلاسز18 اگست سےشروع ہوں گی، 18اگست سوموار سے او اینڈ اے لیول کلاسز بھی شروع ہوں گی،پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز 1 ستمبر سےشروع ہوں گی، احکامات کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں پر ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے گرمی کی وجہ سے چھٹیوں میں 31 اگست تک اضافہ کیا تھا۔