ویب ڈیسک: فچ اور ایس اینڈ پی گلوبل کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ کے بعد پاکستان کی معیشت بارے ایک اور اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہترکردی۔ پاکستان کی فارن ڈیٹ ریٹنگ سی اے اے ٹو سے سی اے اے ون کردی گئی۔کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کردیا گیا ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی بیرونی پوزیشن میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری کے امکانات ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اظہاراطمینان:
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اظہار اطمینان اور معاشی ٹیم کی پزیرائی کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا Caa2 سے بہتر ہو کر Caa1 پر آنا انتہائی خوش آئند ہے۔حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔کریڈٹ ریٹنگ کا بہتر ہونا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کا مظہر ہے۔