سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری

 سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا.

شیڈیول کے مطابق 18 اگست کو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا, 19 اور 20 اگست کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے.

21 اگست کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی, 23 اگست تک سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا.

26 اگست تک مسترد ہونے والے امیدوار اپنی اپیل دائر کر سکیں گے, 28 اگست کو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا.

29 اگست کو ریٹرنگ آفیسر اُمیدواروں کی ترمیمی لسٹ جاری کرے گا, 30 اگست کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے.

9 ستمبر کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے، انتخابی عمل پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔

Watch Live Public News