ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 54کروڑڈالرقرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 54کروڑڈالرقرض کی منظوری
کیپشن: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 54کروڑڈالرقرض کی منظوری

ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 54 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق قرض کی یہ رقم سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) میں اصلاحات اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس مقصد کے تحت 40 کروڑ ڈالر کا رزلٹ بیسڈ قرض ایس او ایز ریفارمز پروگرام کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 14 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے فراہم کیا جائے گا، جس کا مقصد ساحلی علاقوں کی پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

اے ڈی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری اداروں کی گورننس اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ایس او ایز اصلاحات میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق 2023 میں ایس او ایز ایکٹ اور پالیسی کا نفاذ اس سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔

بینک کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News