ویب ڈیسک: سینئر لیگی رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کیخلاف بولو ورنہ قید کردیے جاؤگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کاپروجیکٹ آج سے10 ،12سال پہلےشروع کیاگیا۔ فیض حمیدپراور بھی الزامات ہیں جن پرقانونی کارروائی کی جائےگی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف اقتدار میں آئےتو4سال میں پاکستان کی ترقی ریکارڈ پرتھی۔ 2018کےالیکشن میں جوکچھ ہواوہ آپ کےسامنےہے۔ نوازشریف کومن گھڑت چارجزپرنااہل کیاگیااور سزاسنائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کولانےکیلئےاوربھی شخصیات کام کرتی رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےدورمیں سارے مخالفین کوجیل میں ڈالاگیا۔ گزشتہ چندروزمیں جوواقعات ہوئے،پاکستان کی تاریخ میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ لاہورکےپہلےجلسےکی مینجمنٹ نادیدہ ہاتھوں نے کی تھی۔ آج بھی سازشی عناصربانی پی ٹی آئی کوواپس لانےکی کوشش کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےملک کےساتھ4سال کھلواڑ کیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیاسی مخالفین کیخلاف حکم فیض حمید کی طرف سےآتاتھا۔ پارلیمنٹ کوفیض حمیدکاذیلی ادارہ بنادیاگیاتھا۔ فیض حمیدبانی پی ٹی آئی کےپراجیکٹ کےہیڈتھے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے کہا گیا کہ نوازشریف کیخلاف بولو ورنہ قید کردیے جاؤ گے۔