لاہور: 20 کلو سونا چرانے والا سنار ملزم کہاں؟ سراغ مل گیا

لاہور: 20 کلو سونا چرانے والا سنار ملزم کہاں؟ سراغ مل گیا

ویب ڈیسک: لاہور  کے میگا سونا کیس میں نیا موڑ، سنار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

 ملزم کی ٹریول ہسٹری سمیت اہم دستاویزات منظر عام پر آگئی،  تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم تاحال ملک سے فرار نہیں ہوا، ملزم کے ملک چھوڑ کر جانے کی کوئی بھی انٹری نہیں۔

 ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف امانت میں خیانت کا دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا ، ملزم نے نورالعین نامی تاجر سے 9 کروڑ مالیت کا سونا ہتھایا۔

واردات سے قبل 8 نومبر کو ملزم لاہور ائیرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوا، 16 نومبر کو ملزم بنکاک تھائی لینڈ سے واپس لاہور پہنچا، بیرون ممالک سفر کا سلسلہ 12 مئی 2007 کو شروع ہوا۔

 ریکارڈ کے مطابق بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ملزم دبئی روانہ ہوا،ملزم ملائیشیا ، بنکاک ، دبئی ، سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کرتا رہا،ملزم 12 مرتبہ سعودی عرب گیا، 8 بار دبئی کا سفر کیا۔

ملزم نے موبائل بند کرنے سے قبل آخری کال رات 11 بج 26 منٹ پر کی، پولیس نے آخری کالر کو شامل تفتیش کرلیا ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق تین گاڑیاں ملزم کے زیر استعمال رہی، ایک گاڑی حال ہی میں دوسرے شخص کے نام ٹرانسفر ہوئی، دیگر دو کی  تحقیقات جاری ہے۔ 

Watch Live Public News