نیاز اللہ نیازی سمیت پی ٹی آئی رہنما اور ہائیکورٹ بار کے صدر دوبارہ ایک پیج پر آگئے

نیاز اللہ نیازی سمیت پی ٹی آئی رہنما اور ہائیکورٹ بار کے صدر دوبارہ ایک پیج پر آگئے

ویب ڈیسک:اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات, بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما اور ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی دوبارہ ایک پیج پر آگئے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی اور شعیب شاہین نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ہائیکورٹ بار کے صدر سید واجد گیلانی اور دیگر وکلاء بھی شریک ہوئے, اجلاس میں مشاورت کے بعد حافظ ملک مظہر جاوید کو صدارت کے لیے امیدوار نامزد کر دیا گیا.

حافظ ملک مظہر جاوید کو سید واجد گیلانی، نیاز اللہ نیازی اور شعیب شاہین کی مشترکہ حمایت حاصل ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے واجد گیلانی پر متعدد الزامات عائد کیے جاچکے تھے، صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے لڑائی جھگڑے پر پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔

واجد گیلانی پر پی ٹی آئی کی حمایت سے کامیابی کے بعد اعظم نذیر تارڑ گروپ میں جانے کا الزام بھی عائد رہا۔ 

Watch Live Public News