پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن کا وفد کل گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا

پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن کا وفد کل گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا
اسلام آباد: پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا وفد کل گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا۔ پنجاب کے انتخابات کے لئے تاریخ دینے کا معاملہ ہے ، الیکشن کمیشن کا وفد کل گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا ، ملاقات کے لئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن گورنرپنجاب سے کل ملاقات کریگا، الیکشن کمیشن نے گورنرپنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد گورنر پنجاب سے الیکشن تاریخ پر مشاورت کریگا ، الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکرٹری،اسپشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔