75ہزاروفاقی ملازمین کا ٹرمپ کی پیشکش پرمستعفی ہونے کا فیصلہ

75ہزاروفاقی ملازمین کا ٹرمپ کی پیشکش پرمستعفی ہونے کا فیصلہ
کیپشن: 75ہزاروفاقی ملازمین کا ٹرمپ کی پیشکش پرمستعفی ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: 75,000 وفاقی ملازمین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے مالیاتی پیکیج کے تحت اپنی ملازمتیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم یہ پیشکش ایک مقررہ مدت کے لیے دی گئی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی کرنا تھا۔

حکام کے مطابق، ایک وفاقی جج کی جانب سے پروگرام پر عائد عارضی پابندی ہٹانے کے بعد حتمی تعداد سامنے آئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، یہ تعداد وفاقی حکومت کے 2.3 ملین ملازمین کا تقریباً 3.3 فیصد بنتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی توقعات سے کم ملازمین نے ٹرمپ کی پیشکش قبول کی

75,000 وفاقی ملازمین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی پیشکش قبول کی، جو کہ وائٹ ہاؤس کی 5% سے 10% ملازمین کے اندازے سے کم ہے۔

بدھ کے روز میساچوسٹس کے ایک وفاقی جج نے ٹرمپ کے "فورک ان دی روڈ" نامی منصوبے کو بحال کر دیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ وفاقی ملازمین کی یونینز، جنہوں نے اس پروگرام کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، اس چیلنج کے لیے قانونی بنیاد نہیں رکھتیں اور عدالت کو اس شکایت پر سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

Watch Live Public News