امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری  کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری  کردیا

(ویب ڈیسک )  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے۔

بدھ کو جاری کیے گئے صدارتی حکم نامے میں وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی اصلاحات لائیں جس سے فارن پالیسی کے ایجنڈے کا مؤثر انداز میں نفاذ ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ حکم نامہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تبدیلیاں کر رہیں کہ امریکا کی خارجہ پالیسی ان کے 'امریکہ فرسٹ' ایجنڈے کے مطابق ہو۔

صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیرِ خارجہ قانون کے مطابق فارن سروس اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق انتظامیہ میں اصلاحات کریں گے تاکہ صدر کے فارن پالیسی ایجنڈے پر فرض شناسی اور مؤثر انداز میں عمل ہو۔

صدارتی حکم نامے کے مطابق امریکی صدر کے ایجنڈے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افراد عہدوں سے فارغ بھی ہو سکتے ہیں۔

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق وزیرِ خارجہ پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے محبِ وطن افراد کی ایک غیر معمولی تعداد کو برقرار رکھنا چاہیے۔

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق وزیرِ خارجہ فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں جاری پروگرامات کی اصلاح کر سکتے ہیں جب کہ فارن افیئر سے متعلق مینوئل میں ترمیم یا تبدیلی کا بھی انہیں اختیار حاصل ہوگا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کی غیر ملکی امداد منجمد کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ اس کو 'امریکا فرسٹ' کی پالیسی کے تابع کیا جا سکے۔

Watch Live Public News