وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی عوام اور طارق رحمان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی عوام اور طارق رحمان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی عوام اور طارق رحمان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے طارق رحمان کو بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے عوام کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی اور برادرانہ روابط موجود ہیں، جنہیں باہمی تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے تاکہ جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی) کو حالیہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد نے 300 میں سے 212 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی ہے، جبکہ جماعت اسلامی بنگلادیش کے اتحاد کو 70 نشستیں ملی ہیں۔

اسی طرح نیشنل سٹیزن پارٹی صرف پانچ نشستیں حاصل کر سکی۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زائد رہا ہے۔ مزید برآں، انتخابات کے ساتھ منعقدہ ریفرنڈم میں 67 فیصد ووٹرز نے جین زی کے مطالبات پر مبنی آئینی اصلاحات کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی اتحاد نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے مثبت اور تعمیری سیاست کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News