ٹی20ورلڈکپ:بھارت پر پاکستان کے اسپنرز کا خوف طاری

ٹی20ورلڈکپ:بھارت پر پاکستان کے اسپنرز کا خوف طاری
کیپشن: ٹی20ورلڈکپ:بھارت پر پاکستان کے اسپنرز کا خوف طاری

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو بھارتی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اسپنرز بھارتی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر سکتے ہیں، اس لیے بھارتی ٹیم کو محتاط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ تجزیوں میں کہا گیا ہے کہ ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق پر مشتمل پاکستان کا اسپن شعبہ خاصا مضبوط ہے، جبکہ کولمبو کی سازگار کنڈیشنز میں یہ اٹیک مزید مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے نشاندہی کی کہ حالیہ میچز میں اسپن کے خلاف بھارتی بیٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ نمیبیا کے خلاف مقابلے میں پانچ کھلاڑی اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ امریکا کے خلاف تین بیٹرز اسپن کے سامنے وکٹ گنوا بیٹھے، جس سے ٹیم مینجمنٹ کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ٹیم میں موجود معمولی خامیاں بڑے ٹورنامنٹ میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، خاص طور پر پاکستان کے خلاف میچ میں یہ کمزوریاں نمایاں ہو سکتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی بیٹنگ لائن کو اسپن بولنگ کو بہتر انداز میں سمجھنا اور اس کا توڑ نکالنا ہوگا، کیونکہ پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں رنز کی رفتار کم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارتی بیٹرز کا سلو ڈاؤن ہونا اس اہم مقابلے کا فیصلہ کن عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News