ویب ڈیسک: شیخوپورہ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں مسلح ملزمان نے ڈولفن اسکواڈ کے دو پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق واردات عیسیٰ نگری کے قریب پیش آئی، جہاں نامعلوم ڈاکوؤں نے گشت پر موجود دونوں کانسٹیبلز کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ملزمان اہلکاروں سے سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، وائرلیس سیٹ، دو موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان کی شناخت دلاور ڈوگر اور عباس ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔