ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ ، ذرائع

ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ ، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں آئی جیز کا اعلیٰ سطح سیکیورٹی اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں چاروں صوبوں کے انسپکٹرجنرل آف پولیس نے شرکت کی۔آئی جی آزاد کشمیر اور آئی جی گلگت بلتستان کو بھی اجلاس میں بلایا گیا۔

ذرائع  نے بتایا کہ  اجلاس میں داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کا خدشہ زیرغور آیا۔اجلاس میں کالعدم تنظیموں کےسلیپرسیلزکیخلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر مشاورت  کی گئی ۔

Watch Live Public News