ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نےطیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں نامزد امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو 22 جنوری تک ملزم امیر فتح کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ۔
امیر فتح نے وکیل عابد ساقی کی وساطت سے عبوری ضمانت دائر کررکھی ہے ۔ دائر درخواست میں پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست گزار کی ضمانت خارج کی۔ درخواست گزار کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ درخواست گزار شامل تفتیش ہونے اور مکمل تعاون کے لیے تیار ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کی ضمانت منظور کرے ۔