5اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے؟، عالیہ حمزہ 

5اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے؟، عالیہ حمزہ 

(ویب ڈیسک )چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟،5اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے؟۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرام راجہ کے عالیہ حمزہ کی مصروفیات بارے بیان پر عالیہ حمزہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ  ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے   بہت مصروف تھی۔

انہوں نے کہا کہ  ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی عمل نہیں تھا!، کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی  کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟، تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟، 5اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو،تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔فوکس اورنشانہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی، نعره صرف ایک ہی ہے۔

Watch Live Public News