ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار ریال ہزار نقدی موبائل اور پرس چھین کر فرارہیں،* جھوٹا کالر
دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا
ملزم ذوالقرنین نے اپنے ہی دوست کے پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی،پولیس
ملزم ذوالقرنین نے پیسےہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور پیسوں کو موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا دیا اور 15 پہ کال کر دی
ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے