محکمہ خوراک کا 15 جون سے گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ خوراک کا 15 جون سے گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ

لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ خوراک پنجاب کا صوبے بھر میں 15 جون سے گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ۔

سینئرووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں محکمے کو ہدایات جاری کر دیں۔ پنجاب حکومت نے 35 لاکھ میڑک گندم کی خرید کا ہدف بر وقت حاصل کرلیا۔

سینئر وزیر خوراک نے طے شدہ ہدف سے بھی 2لاکھ ٹن زائد گندم کی خریداری پر خوشی کا اظہار کیا۔ عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک پنجاب کے افسران اور ملازمین کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کسانوں کو گندم کابہترین معاوضہ ادا کیا گیا۔ پہلی مرتبہ پنجاب میں 400 روپے اضافے کے ساتھ گندم 1800 روپے فی من خریدی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کسان کی خوشحالی میں ہی ملک کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ آیندہ سال کسانوں کو مزید سہولیات دیں گے اور گندم کی قیمت مذید بڑھائیں گے۔ صوبے بھر کی فلور ملز کے پاس مطلوبہ ضرورت کے مطابق گندم کا سٹاک موجود ہے۔ فلور ملز کو گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک بھرپور مدد فراہم، کرے گا۔ فلور ملز اپنے گندم کے سٹاک مکمل کریں اور خود انحصاری کو یقینی بنائیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبہ کے پی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم دے رہی ہے۔ شہریوں کو معیاری گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔