ملک میں سونے کی قیمت میں 650 روپے اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں 650 روپے اضافہ
کراچی : ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ42 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 557 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 13 ڈالرز کم ہوکر 1858 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1روپے51پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 203روپے86پیسے پر بند ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔