کروڑوں مالیت کی منشیات سپلائی کرتےمیاں،بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

کروڑوں مالیت کی منشیات سپلائی کرتےمیاں،بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار
کیپشن: کروڑوں مالیت کی منشیات سپلائی کرتےمیاں،بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک: پولیس نے منشیات کے سپلائر خاوند اور بیوی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔   

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق  ملزمان کو پٹرولنگ کے دوران کاہنہ کاچھا انٹرچینج پر مشکوک جان کر روکاگیا۔ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان نے دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر لاہور میں سپلائی کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

اخلاق اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ ملزمان فیصل اور  سلمہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔  منشیات فروشوں کو گرفت میں لا کر بلا تاخیر کارروائیاں جاری ہیں ۔

Watch Live Public News