سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر لاگو پی ٹی آئی دور کا قانون تبدیل

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر لاگو پی ٹی آئی دور کا قانون تبدیل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی دور کا ایم ٹی آئی ایکٹ سرکاری ٹیچنگ ہسپتال پر نئے نام سے لاگو کرنے کا فیصلہ، پنجاب سپیشلائزڈ انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2025 متعارف کروا دیا گیا ۔

تحریک انصاف دور کے قانون کا سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر نئے نام سے اطلاق ہوگا، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کا نفاذ نہیں ہوگا ۔

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ ادارے کا بورڈ کرے گا ،ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملہ بورڈ کے رحم و کرم پر ہوگا ۔

نئے قانون سے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و عملے کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم  کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں میں پروفیسرز و ڈاکٹرز بورڈ ممبران کی خوشنودی تک ملازمت کر سکیں گے ۔

نئے قانون کے تحت سرکاری ٹیچنگ ہسپتال ٹھیکیداری سسٹم کے تحت چلیں گے ، نئے قانون کے تحت سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کا بورڈ وسیع اختیارات کا حامل ہوگا ۔

ایم ٹی آئی ایکٹ پی ٹی آئی دور میں متعارف کروایا گیا لیکن لاگو نہیں ہوسکا تھا ، موجودہ حکومت بھی پی ٹی آئی کے بنائے ایم ٹی آئی ایکٹ سے متاثر ہے۔

Watch Live Public News