اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک روز میں مزید126 اموات، 3 ہزار265 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ نو تین فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد8 لاکھ ستر ہزار سات سو تین رہ گئی، 4 ہزار 567مریضوں کی حالت تشویشناک نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 126مریض جاں بحق ہوگئے ٗ مزید 3ہزار 265افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 78ہزار 959 ہو گئی ہے جبکہ اس وقت تک کورونا سے 7 لاکھ76ہزار 315مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ملک بھر میں8لاکھ70ہزار703مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ افسوسناک طور پر تاحال کورونا سے 19ہزار 336موات ہو چکی ہیں جبکہ24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 39,101ٹیسٹ کئے گئے۔