(ویب ڈیسک ) وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا نے سکھوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا۔
وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا نے پیغام میں کہا کہ جنگ کے پردے میں مودی سرکار کی اصل سازش بے نقاب ہو چکی ہے کیونکہ آر یس ایس کی سوچ نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج سکھ خاموش رہے، تو کل اُن کا وہی حال ہوگا جو گجرات کے مسلمانوں کا 2002 میں ہوا تھا۔