ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اہم رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے۔
پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حافظ عدنان خان کچھ عرصے سے علیل تھے۔ وہ 9 مئی مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں قید رہے اور سزا مکمل ہونے پر رہا ہوئے تھے۔
رہائی کے بعد ان کی طبیعت مسلسل ناساز رہی۔ گزشتہ روز طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
حافظ عدنان خان کا شمار ملتان میں پی ٹی آئی کے متحرک اور سرگرم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔