ویب ڈیسک: کراچی کی مقامی عدالت نے مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمہ کو منشیات فروشی اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق پولیس نے ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ میں پیش کیا، جہاں تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جن میں منشیات فروشی، کوکین سپلائی اور اقدامِ قتل کے الزامات شامل ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد رضانے بتایا کہ ملزمہ سے منشیات کے نیٹ ورک اور اس کے دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں منشیات کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔