الیکشن ٹربیونل تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

الیکشن ٹربیونل تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
کیپشن: الیکشن ٹربیونل تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا لیکن ٹربیونل کی تبدیلی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

علی بخاری نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پہلے ٹربیونل کو بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری الیکشن ٹربیونل کی سربراہی کر رہے تھے اور ن لیگی امیدواروں نے جسٹس جہانگیری ٹربیونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹربیونل کو تبدیل کر دیا تھا۔

Watch Live Public News