ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کے گھر منتقل ہونے کے بعد ہیما مالنی نے ان کی صحت بارے بیان جاری کیا ہے۔
سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے وہ دو ہفتے ممبئی کے اسپتال بریچ کینڈی میں زیر علاج رہے، ان کی اہلیہ ہیما مالنی نے کہا کہ یہ وقت میرے لئے مشکل تھا۔
ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ دھرمیندر اب گھر واپس آگئے ہیں، ان کی بیٹیوں ایشا دیول اور اہانہ دیول سمیت تمام گھر والوں کے لیے یہ دن بہت کٹھن رہے۔
ان کے بیٹے بھی ان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشان تھے۔ ان کی صحت ہمارے لئے بہت بڑی تشویش کا باعث رہی، کوئی سو نہیں پا رہا، میں بھی کمزور نہیں پڑ سکتی کیونکہ بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ وہ گھر واپس لوٹ آئے ہیں، ہمیں سکون ہے کہ وہ ہسپتال سے گھر آ گئے ہیں، انہیں اپنے چاہنے والوں کے درمیان رہنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب اوپر والے کے ہاتھ ہے، اس موقع پر انہوں نے دعا کرنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ وہ جب اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے تو ان کی موت کی افواہیں پھیل گئی تھی جسے بھارتی میڈیا نے چلایا بھی تھا، جس پر دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیو ل اور ان کی اہلیہ ہیما مالنی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا اور بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کی تھی۔