کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، نگراں وزیرِاعظم

کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، نگراں وزیرِاعظم
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دورۂ گلگت میں ادارہ امراض قلب میں او پی ڈی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے اندر کسی اور ملک کی ایجنسی نہیں صرف ملکی اداروں کا اثر ہو گا، کسی اور سے کوئی اُمید یا خوش فہمی ہے تو وہ دور کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل آئینی طریقے سے حل کیے جائیں گے، آئینی سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے جواب جلد عوام تک پہنچائیں گے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی نشست کے لیے بولی نہیں لگے، ہم بولیاں لگانے نہیں بولیوں کا گلا گھوٹنے آئے ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑے نےکہا کہ گلگت کے لوگوں کے لیے پیغام لے کر آیا ہوں کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں، دوریوں کو حکمت کے ساتھ دور کریں گے، گلگت میں بھائی چارہ یہاں کے سماج اور اقدار میں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔