صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو قاتل کرنے والے کی فیملی کا اہم بیان آگیا

صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو قاتل کرنے والے کی فیملی کا اہم بیان آگیا
کیپشن: صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو قاتل کرنے والے کی فیملی کا اہم بیان آگیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی شناخت کر لی گئی ہے۔ چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی شناخت 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے۔

مبینہ قاتل کے اہل خانہ کے مطابق ٹائلر تجزیہ کار کو ناپسند کرتا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ چارلی کرک نفرت انگیز شخص تھا، اسے بندوقوں کا شوق تھا اور وہ اکثر شوٹنگ رینج میں جاتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم واشنگٹن کے علاقے یوٹاہ میں 6 کمروں کے مکان میں رہتا تھا، ٹائلر کو منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں اسے سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل کے حامی چارلی کرک کو گزشتہ روز یوٹاہ یونیورسٹی میں تقریر کے دوران گولی مار دی گئی تھی۔

عینی شاہدین نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ چارلی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ گن کنٹرول پر بحث کر رہے تھے۔ چارلی کرک قدامت پسند تھے اور امریکی صدر کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق کرک ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی بھی تھے، جو 2012 میں قائم کی گئی ایک تنظیم تھی جو تعلیمی اداروں میں قدامت پسند خیالات کو فروغ دیتی ہے۔

Watch Live Public News