ٹک ٹاکر ثنایوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

ٹک ٹاکر ثنایوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: ٹک ٹاکر ثنایوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثنایوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سےٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی گئی۔عدالت 20 ستمبر کو ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرے گی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی ۔عدالت نے ملزم حیات کو چالان کی نقول فراہم کردیں۔

ملزم حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News