کورونا سے مزید 135 افرادجاں بحق

کورونا سے مزید 135 افرادجاں بحق

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 135 مریض جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,681 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 76,757 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں7,34,423 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے تاحال 15,754 اموات ہو چکی ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 48,092 ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔