انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی درخواست ضمانت مسترد
کیپشن: انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔ انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

فیصلے کے مطابق، عدالت نے صرف ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں شامل 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی ہیں، جنہیں پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ان کارکنوں پر 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت عدالت نے اکثریتی ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دی ہیں۔

Watch Live Public News