ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا

ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا
کیپشن: ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا

ویب ڈیسک: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی اہلیہ اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا، جہاں خود ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان حیدر نے ایک ماہ قبل اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ برکی میں درج کروایا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ اہلیہ کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی گئی ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News