ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کا قتل، اندرونی کہانی سامنے آگئی

ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کا قتل، اندرونی کہانی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک) ایس پی  انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون  کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے دوہرے قتل کو ٹریس کیا.

پولیس ذرائع  کاکہنا ہے کہ   ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو اپنی گاڑی میں قتل کیا۔وقوعہ کے وقت بیوی فرنٹ سیٹ اور بیٹی بیک سیٹ پر بیٹھے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  وقوعہ کے وقت گاڑی رنگ روڈ پر موجود تھی۔ بیوی کی نعش ٹھکانے لگانے کے بعد ملزم نے بیٹی کی نعش کاہنہ کے علاقہ میلہ رام میں چھپائی۔

انوسیٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزم نے اپنی بیوی اور بیٹی کو 25 ستمبر کو قتل کیاتھا، دوہرے قتل کے بعد ملزم نے اپنی گاڑی کو صاف کیا اور شواہد ختم کرنے کی کوشش کی۔

ملزم  کے مطابق اسکی بیوی اور بیٹی پلاٹ لینے سمیت دیگر مطالبات کررہے تھے۔ بیوی اور بیٹی  کے مطالبات پر طیش میں آکر ملزم نے دونوں کو قتل کردیا۔ملزم دو ماہ سے پولیس ٹیموں کو چکمہ دے رہا تھا اور خود ہی ان کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروایا۔

انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  جائے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ گاڑی سے خون کے نمونے اور دیگر شواہد ملے ہیں۔شواہد سامنے رکھے جانے پر ملزم زیادہ دیر پولیس ٹیم کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔

Watch Live Public News