پبلک نیوز: مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب، ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ سے جڑی نئی سازشیں آشکار ہونے لگیں، ثابت ہوگیا کہ پلوامہ کا ڈرامہ سیاسی چال تھی۔
تفصیلات کے مطابق مودی نے سیاسی فائدے کے لئے اپنے ہی عوام اور فوجیوں کو بھی مروایا۔ مودی نے بھارتی فوجی کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کیا، ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل بپن راوت کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ بطور سیاسی رشوت دیا گیا۔ حقائق سے پردہ اٹھنے پر واضح ہو گیا کہ ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کے اشاروں پر ناچتے رہے۔
ٹی آر پیز کے لئے بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا کو رشوت دے کر خریدا۔ ڈس انفو مہم ہو یا مودی سرکار کی دیگر سازشیں، تمام تر پروپیگنڈا کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔