الیکشن میں کامیاب پی ٹی آئی امیدواروں کی گرفتاریاں؟ اہم نام شامل

الیکشن میں کامیاب پی ٹی آئی امیدواروں کی گرفتاریاں؟ اہم نام شامل
کیپشن: PTI
سورس: Web desk

ویب ڈیسک: عام انتخابات 2024 میں منتخب ہونے والے 9مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں ،  عدالت کی جانب سے میاں اسلم اقبال ، امتیاز شیخ اور علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا،اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیوفینسنگ ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے۔

ذرائع جے آئی ٹی انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی ،ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے ، 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے ، نو مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنماء 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔