سندھ ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس جنیدغفار نےحلف اٹھالیا

سندھ ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس جنیدغفار نےحلف اٹھالیا
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس جنیدغفار نےحلف اٹھالیا

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد جنید غفار نے حلف اٹھا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس محمد جنید غفار سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں جسٹس ظفر راجپوت، جسٹس ظفر اقبال، جسٹس یوسف سید، جسٹس امجد سہتو، آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس آغا فیصل، جسٹس ثناء اکرم منہاس بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ جسٹس جنید غفار 14 ستمبر 1963 میں پیدا ہوئے، 1990 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی جبکہ 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔

جسٹس جنید غفار چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنہور کی سپریم کورٹ میں ترقی کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

Watch Live Public News