ویب ڈیسک: لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا نیا فارمولہ سامنے آگیا ۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی تفصیلات پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔
مزیدتفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ٹیکس شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958 کے تحت لگایا جائے گا۔بل کا بنیادی مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ ٹیکس کا اطلاق شہری علاقوں میں تمام رہائشی، تجارتی اور دیگر غیر منقولہ جائیداد پر ہوگا۔
دیہاتی علاقوں میں قائم ہاؤسنگ سکیموں پر بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔ جائیداد کی مالیت اور دیگر معیارات کے مطابق ٹیکس کی تشخیص کی جائے گی۔ ٹیکس وصولی پنجاب حکومت کا مقرر کردہ ادارہ کرے گا ۔
ٹیکس سے اکھٹے ہونے والے پیسے لوکل گورنمنٹ کو منتقل کیے جائیں گے تاکہ وہ اسے اپنے علاقوں کی ترقی اور بہتری کے لیے استعمال کر سکیں۔
لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا نیا فارمولہ سامنے آگیا :
پنجاب حکومت نے لینڈ مافیا کے گرد شکنجہ کس لیا ۔ بل کے مطابق دیہاتوں میں بنی سکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگی ۔لینڈ مافیا دیہاتوں میں سکیمیں بنا کر ٹیکس نیٹ سے بچا کرتے تھے۔
ٹیکس کے اطلاق کا دائرہ کار شہری علاقوں میں بھی وسیع کیا جائے گا۔دیہاتی علاقوں میں قائم ہاؤسنگ سکیموں پر بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔ جائیداد کی مالیت اور دیگر معیارات کے مطابق ٹیکس کی تشخیص کی جائے گی۔ ٹیکس سے اکھٹے ہونے والے پیسے لوکل گورنمنٹ کو منتقل کیے جائیں گے تاکہ وہ اسے اپنے علاقوں کی ترقی اور بہتری کے لیے استعمال کر سکیں۔
بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ۔ جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔