18 سالہ لڑکی نےاپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل سےکود کرخود کشی کرلی

18 سالہ لڑکی نےاپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل سےکود کرخود کشی کرلی
کیپشن: 18 سالہ لڑکی نےاپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل سےکود کرخود کشی کرلی

ویب ڈیسک: لاہور میں 18 سالہ لڑکی سمیاءنے اپارٹمنٹ کی 7 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ ہئیر کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی سمیاء نے اپارٹمنٹ کی 7 منزل سے کود کر خود کشی  کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔

لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔

پولیس نے لڑکی کی والدہ نسرین بی بی کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا,مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا.

مدعیہ مقدمہ کا کہناہے کہ 18 سالہ سیما B/17/2 میں میرے ساتھ گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آج بھی ہم دونوں کام پر اکٹھے آئے، کام ختم ہونے پر بیٹی کو نہ پا کر تلاش شروع کی، بیٹی کو زخمی حالت میں بلڈنگ سے نیچے گرا ہوا پایا۔ سیما ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی،سیما کو نامعلوم ملزمان نے دھکا دیکر بالائی منزل سے گرا کر قتل کیا، انصاف دیا جائے۔

پولیس  کا کہناہے کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لڑکی کی لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے ۔ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

Watch Live Public News