سینئر فلم ساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 سینئر فلم ساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن:  سینئر فلم ساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و اداکار Joe Simon 80 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بنگلور میں Kannada Film Chamber of Commerce کے اجلاس میں شریک تھے، جہاں وہ صنعت کے مستقبل سے متعلق تجاویز پیش کر رہے تھے۔ اجلاس کے اختتام پر ہال سے باہر آتے ہوئے وہ اچانک گر پڑے۔

شرکا کے مطابق انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم شام تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

جو سائمن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب اور مقبول کناڈا فلمیں بنائیں اور فلمی صنعت میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے انتقال پر فلمی و سیاسی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News