کویت: شب معراج پر 3  چھٹیوں کا اعلان  کردیا گیا

کویت: شب معراج پر 3  چھٹیوں کا اعلان  کردیا گیا

(ویب ڈیسک)   کویت میں شب معراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری سے 1 فروری تک دینے کی منظوری دیدی۔

عرب میڈیا  کے مطابق   کویت کی کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر شہریوں کو 3 دن کی چھٹیاں مل جائیں۔

اس حوالے سے کویتی کابینہ کا کہنا ہے کہ  یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔

خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔ اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک کی کل 3 چھٹیاں ملیں گی۔

اس دوران تمام سرکاری محکمے اور سرکاری ادارے بند رہیں گے، اتوار 2 فروری کو دوبارہ کام شروع کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News