بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست، معروف امریکی ادارے کی رپورٹ 

بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست، معروف امریکی ادارے کی رپورٹ 
کیپشن: بھارت عالمی سطح پر ناپسندیدہ ممالک میں سر فہرست، معروف امریکی ادارے کی رپورٹ 

ویب ڈیسک: معروف امریکی ادارےPew Research Center کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ میں 50 سے زائد فیصد عوام  نے بھارت کے خلاف منفی جذبات کا  اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی  مقبولیت 2008 کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی۔

Pew Research Center عالمی سطح پر سیاسی حقائق اور اعداد و شمار کی تحقیق کے سب سے زیادہ معتبر اداروں میں شمار ہوتا ہے۔سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اقوام عالم میں صرف 45 فیصد افراد بھارت کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔امریکہ کے 56 فیصد نوجوان بھارت کے شدید  مخالف ہیں۔اس طرح دو دہائیوں میں بھارتی مقبولیت میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ آسٹریلیا میں بھی بھارت کی مقبولیت گر کر 44 فیصد کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔امریکی عوام کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سے اعتماد 5 سال میں آدھا رہ گیا۔

 وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ہندو قوم پرستی اور زہریلے آن لائن کلچر کے باعث بھارت کا بین الاقوامی امیج شدید متاثر ہوا ۔ امیج خراب ہونے سے امریکی خارجہ پالیسی اور دو طرفہ تعلقات سخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جنوبی ایشیا کی جیو پولیٹکس پر بھارتی امیج کی تنزلی کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ بھارت کے بری شہرت سے امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل کواڈ اتحاد کو شدید جھٹکا لگے گا۔ 

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق مسلمانوں اور عیسائیوں پر مظالم کے باعث امریکی سیاسی دھڑے بھی بھارت کے خلاف ہو گئےہیں۔ ہندو قوم پرستی اور تنقید نگاروں پر حملوں نے عالمی سطح پر بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا- بھارتی ٹرول آرمی کے زہریلے آن لائن رویوں اور گالی گلوچ نے ملک کا امیج تباہ کر دیا۔بدترین انفراسٹرکچر اور ناقص شہری منصوبہ بندی نے بھارت کے نام نہاد شائننگ امیج کا جنازہ نکال دیا۔

Watch Live Public News