(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب پوچھیں گے کہ عمران خان نے سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا، وہ پریشان ہیں کہ فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا، ان کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی نے ایک سوال پوچھا ہے جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے چوری کرلیے ہیں انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت دی تھی، نواز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ کیوں رشوت لی؟۔
علیمہ خان نے کہا کہ این سی اے نے سوال اٹھایا کہ یہ اتنے پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ این سی اے نے قرار دیا کہ یہ چوری یا منی لائنڈرنگ کے پیسے نہیں ہیں، پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کی کہ یہ پیسے واپس لے جاتا ہوں پھر وہ پیسے پاکستان آئے جس سے اربوں روپے فائدہ ہوگیا، جو جرمانہ عائد کیا گیا اس کی سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہے کہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت نبویﷺ پڑھائی جارہی ہے؟۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پوچھیں گے کہ عمران خان نے سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا، وہ پریشان ہیں کہ فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا، ان کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے، بانی چاہتے ہیں کہ سزا سنائیں اس کے بعد ہم ہائی کورٹ میں لے کر جائیں جن کے اوپر کیس بننا چاہیے وہ عمران خان نہیں دیگر لوگ ہیں کیوں کہ یہ معاملہ انگلینڈ میں طے ہوا تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی تیار ہیں وہ کیسز کا سامنا کریں گے، یہ بھول جائیں گے کہ اتنے آرام سے سزا دے دیں گے، جب عمران خان باہر آئیں گے تو آپ سب دیکھ لیں گے۔