(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 2 بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان چھت پر رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے،رائفل سے اچانک گولی چلی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔