ٹک ٹاک پر پابندی کے سائے،امریکا میں  چینی ایپ ریڈ نوٹ  کی مقبولیت میں اضافہ

ٹک ٹاک پر پابندی کے سائے،امریکا میں  چینی ایپ ریڈ نوٹ  کی مقبولیت میں اضافہ

(ویب ڈیسک ) علی رضا:   امریکا میں ٹک ٹاک پر  ممکنہ پابندی کے باعث  ایک نئی سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ٹک ٹاک  کی جگہ ایک اور چینی سوشل میڈیا ایپ نے لے لی جس کا نام ریڈ نوٹ  (Rednote) ہے۔

مارچ 2024 میں، ایوان نمائندگان سے ٹِک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کیا گیا تھا، اس کے بعد   ٹک ٹاک پر محکمہ انصاف اور اکتوبر 2024 میں 13 مختلف ریاستوں نے مقدمہ دائر کیا تھا۔

ٹک ٹاک  اور اس کی بیجنگ میں قائم پیرنٹ کمپنی، ByteDance کی طرف سے نیشنل سیکیورٹی رسک کی وجہ سے اسے بند   کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اگر سپریم کورٹ مداخلت نہیں کرتی تو ٹک ٹاک کو  19 جنوری 2025 سے ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا۔

ٹک ٹاک پر پابندی کے باعث   امریکا  کے کانٹینٹ کریئٹرز   نے متبادل ایپلی کیشن تلاش کرنا شروع کی جس کے بعد چینی سوشل میڈیا ایپ ریڈ نوٹ ( Rednote ) سب سے آگے نکل گئی۔ جسے  چین میں Xiaohongshu  کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ریڈ نوٹ ( Rednote)  کو بہت سے لوگ انسٹاگرام ، پنٹرسٹ اور ٹک ٹاک کا مجوعہ سمجھتے ہیں ۔

ریڈ نوٹ ( Rednote) کی بنیاد 2013 میں رکھی گئی تھی، یہ ایپ خاص طور پر خواتین میں مقبول ہے، جو بظاہر اس کے 70 فیصد سے زیادہ صارف ہیں۔ ریڈ نوٹ (Rednote) کی قیمت جولائی 2024 تک $17 بلین ہے، جس میں چینی ٹیک کمپنیاں Tencent اور Alibaba کی مالی مدد ہے۔

ریڈ نوٹ (Rednote)ایپ امریکی ایپ اسٹور کے چارٹس میں سرفہرست ہوگئی ہے اور دیگر مقبول ایپس جیسے  لیمن 8 (Lemon8)، چیٹ جی پی ٹی ( ChatGPT) ، اور تھریڈ ( Threads) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 13 جنوری تک ریڈ نوٹ( Rednote) امریکہ میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے، اس ایپ کی شہرت میں اضافے کے بارے میں ویڈیوز پہلے ہی ٹک ٹاک ، ایکس اور انسٹاگرام  جیسے دیگر سوشل میڈیا ہاٹ سپاٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ بلکہ مزے کی بات یہ ہے کہ ریڈ نوٹ (Rednote) پر چینی صارفین امریکی صارفین کی اچانک آمد کو تسلیم کر رہے ہیں اور انہیں مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر