ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کے اختتام پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 29 جنوری سے شروع ہوگی۔ سیریز کا دوسرا میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 6 بجے شروع ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 28 جنوری بروز بدھ لاہور پہنچے گا۔
Dates unveiled for the Pakistan ???? Australia T20I series ️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2026
️ Gaddafi Stadium, Lahore
Read more ➡️ https://t.co/4ZoD5zz4kq#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/xTMaLqYsSk
یہ سیریز آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستان ورلڈ کپ میں گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2022 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کے لیے پُرجوش ہے، اور یہ سیریز پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے سال کا ایک شاندار آغاز ثابت ہوگی۔